شجر ہائے سایہ دار

 شجر ہائے سایہ دار
آمنہ صدیقی
کراچی
"ارے کچھ نہیں ہوتا، ایک ہی کش کی بات ہے۔۔مزہ نہ آیا تو پیسے واپس"، فائزہ کی دوست مسلسل اسے سیگریٹ پینے پر اکسا رہی تھی اور بالاخر ہار مان کر اس نے پہلا کش لگایا۔
"کھو کھو کھو۔۔۔یہ تو بلکل بھی اچھی نہیں ہے۔"پہلا کش لگایا تو کھانسی کے ساتھ آنکھوں میں پانی بھی آگیا تھا۔
"اوہ پلیز۔۔بچی نہ بنو، کچھ نہیں ہوگا ایک دو کش لگانے سے۔۔سوسائٹی میں move کرنے کیلئے cool بننا ضروری ہے۔" دوست نے ایک اور کش بھرتے ہوئے سیگریٹ فائزہ کی جانب بڑھائی اور یوں آفتاب نے مستقبل کی ماں، ملت کے معماروں کی تعمیر کرنے والے قیمتی فرد کو منشیات کی دلدل میں پھنستے دیکھا اور افسوس کے سوا کچھ نہ کرسکا!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"میں بہت تھک گئی ہوں یار، گھر کے مسئلے الگ اور پڑھائی کا اسٹریس الگ"، چھٹی کے بعد ردا اپنی دوست کو حال دل سنا رہی تھی، غم بانٹ رہی تھی۔۔ 
"زندگی کا تو حصہ ہی ہوتے ہیں مسئلے، بتاو کیا مدد کرسکتی ہوں میں تمہاری؟" دوست نے دلاسہ دیتے ہوئے پوچھا۔
"ذہنی سکون کی تلاش ہے مجھے بس، گھر کے ماحول سے بجات چاہیے یا پڑھائی سے سمجھ نہیں آتا۔۔۔اپنے mood swings بھی سمجھ نہیں آتے، بلاوجہ کا غصہ آتا رہتا ہے اور پھر کام سارے متاثر ہوتے ہیں۔۔ "ردا واقعی بہت پریشان تھی کہ بولتے بولتے روپڑی۔۔
"چلو، پھر ایک بریک لیتے ہیں۔۔روز چھٹی کے بعد قرآن پڑھا کریں گے۔۔اللہ سے تعلق، اس کا ذکر انسان کے دل کو مطمئن کرتا ہے اور مقصد زندگی سے بھی جوڑتا ہے"دوست نے حل سکھایا اور ردا نے رضامندی کا اظہار کیا۔ آفتاب اس دوست کی محبت کو دیکھ کر مسکرایا جو اپنی دوست کی دنیاوی سکون کے ساتھ اخروی کامیابیوں کی تیاری کررہی تھی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو دوستیں، دو کہانیاں، دو الگ انجام!
اور یہ کہانیاں حقیقت سے قطعی متضاد نہیں۔۔تعلیمی اداروں میں کہیں اہسے دوست ملتے ہیں جو یا تو آخرت بھی سنوار دیں یا تو ایسے جو دنیاوی زندگی بھی برباد کردیں۔۔
اور انہی تعلیمی اداروں میں جمعیت ایک شفیق دوست کی حیثیت سے موجود، طالبات کی زندگی سنوارنے کیلئے ہم تن کوش ہے۔ جو اپنی آغوش میں سینکڑوں طالبات کو خدا اور مقصد زندگی سے جوڑ چکی ہے اور باقیوں پر کام جاری ہے!
So Girls,
What's your plan??
ایک ایسے دوست کی رفاقت جو دنیا بھی سنوار دے اور آخرت بھی یا ایسے دوست کا ساتھ جس پر پچھتاتے ہوئے قیامت والے دن کہنا پڑے،
*"ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا ۔"(سورہ الفرقان:28)*


Comments

Popular posts from this blog

اسلامی جمیعت طالبات پاکستان کا نصب العین

بجھا سکے گی نہ جن کو آندھی چراغ ایسے جلا رہے ہیں

بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی