بجھا سکے گی نہ جن کو آندھی چراغ ایسے جلا رہے ہیں
بجھا سکے گی نہ جن کو آندھی چراغ ایسے جلا رہے ہیں ماہین خان جامعہ کراچی چلو ادھر جدھر کی ہوا چلے کے مصداق چراغ تو بہت جل رہے ہیں زمانے میں لیکن ان کی روشنی فائدہ مند اور پروانوں کے عشق کی ترجمان ہے بھی یا نہیں یہ سمجھنا ایک کٹھن کام ہے۔ آج کی دنیا میں نوجوان نسل کو سنوارنا، نکھارنا، سیدھے راستے پر قائم رکھنا اور زمانے کی چلتی تیز چمکتی دمکتی ہوا سے بچائے رکھنا ممکن نظر نہیں آتا۔ ایسے میں زمانے کی ستم ظریفی دیکھیے یہ ہوا ان مستقبل کے ستونوں کو سب سے پہلے برباد کرنے پر تلی ہے جس نے آگے جا کر معاشرے کی بنیادیں استوار کرنی ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی اس چمکتی دھمکتی دنیا میں کے نام پر بہت کچھ سکھایا جا رہا ہوتا ہے بہت سی ارگنائزیشن اس کام کو سر انجام دے رہی ہوتی ہیں لیکن ایسے ہی تیز چلتی آندھی میں ایک جلتی ہوئی مضبوط لو "اسلامی جمعیت طالبات پاکستان" نظر آتی ہے۔ اللہ رب العزت کی دین ہے ایسی محفل جو گناہوں کے دلدل سے کھینچ کر نیکیوں کے باغ تک جانے کا سفر طے کرنا آج کی نوجوان لڑکیوں کے لیے سہل بنادیتی ہے۔ ایک نصب العین" اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطا...