Posts

بجھا سکے گی نہ جن کو آندھی چراغ ایسے جلا رہے ہیں

Image
 بجھا سکے گی نہ جن کو آندھی چراغ ایسے جلا رہے ہیں  ماہین خان جامعہ کراچی  چلو ادھر جدھر کی ہوا چلے کے مصداق چراغ تو بہت جل رہے ہیں زمانے میں لیکن ان کی روشنی فائدہ مند اور پروانوں کے عشق کی ترجمان ہے بھی یا نہیں یہ سمجھنا ایک کٹھن کام ہے۔ آج کی دنیا میں نوجوان نسل کو سنوارنا، نکھارنا، سیدھے راستے پر قائم رکھنا اور زمانے کی چلتی تیز چمکتی دمکتی ہوا سے بچائے رکھنا ممکن نظر نہیں آتا۔ ایسے میں زمانے کی ستم ظریفی دیکھیے یہ ہوا ان مستقبل کے ستونوں کو سب سے پہلے برباد کرنے پر تلی ہے جس نے آگے جا کر معاشرے کی بنیادیں استوار کرنی ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی اس چمکتی دھمکتی دنیا میں کے نام پر بہت کچھ سکھایا جا رہا ہوتا ہے بہت سی ارگنائزیشن اس کام کو سر انجام دے رہی ہوتی ہیں لیکن ایسے ہی تیز چلتی آندھی میں ایک جلتی ہوئی مضبوط لو "اسلامی جمعیت طالبات پاکستان" نظر آتی ہے۔ اللہ رب العزت کی دین ہے ایسی محفل جو گناہوں کے دلدل سے کھینچ کر نیکیوں کے باغ تک جانے کا سفر طے کرنا آج کی نوجوان لڑکیوں کے لیے سہل بنادیتی ہے۔ ایک نصب العین" اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطا...

بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی

Image
بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی  یہ نظریہ صرف انفرادی حیثیت ہی نہیں بلکہ اجتماعیت کا ہر رنگ خود میں سمیٹے ہوۓ ہے کہ رات جب شدید گہری ہو جاۓ تو ایک پر امید صبح آنے والی ہوتی ہے۔ آمید صبح پر قیاس کرنا ہی اندھیری راتوں کو صبر سے کاٹنے اور آنے والی ہر اندھیری رات کو عظمت اور جرآت سے گزارنے کا حوصلہ بھی دیتا ہے۔ *54* سال پہلے بھی ایسی اندھیری رات چھائی ہوئی تھی جب ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ظلم و جبر کی دلدل میں ،وہ مقصد جو اس ملک کے قیام کے وقت تھا، دھنستا جارہا ہے۔ ہم نے یہ ملک پاکستان اس مشن سے حاصل کیا تھا کہ اس میں ہم اسلامی اصولوں کو اپنائیں گے اور اللہ سے اپنے تعلق کو مزید پختہ کریں گے۔ بےحیائی اور عریانی سے بچیں گے۔ غرض یہ کہ ہم اپنی زندگی کو ہوبہو اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں گے مگر ہوا اس کے برعکس۔ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار نوجوانوں پر ہوتا ہے کیونکہ وہ جوان اور پرجوش ہوتے ہیں۔ پاکستان کے قیام کے وقت قائداعظم نے بھی نوجوانوں خصوصآ طلباء و طالبات کی ترقی پر بہت زور دیا ۔اور یہی جمیعت طالبات کا مشن ہے کہ طالبات کو اس قدر تعلیم و تربیت دینا کہ وہ دین و دنیا دونوں...

شجر ہائے سایہ دار

Image
 شجر ہائے سایہ دار آمنہ صدیقی کراچی "ارے کچھ نہیں ہوتا، ایک ہی کش کی بات ہے۔۔مزہ نہ آیا تو پیسے واپس"، فائزہ کی دوست مسلسل اسے سیگریٹ پینے پر اکسا رہی تھی اور بالاخر ہار مان کر اس نے پہلا کش لگایا۔ "کھو کھو کھو۔۔۔یہ تو بلکل بھی اچھی نہیں ہے۔"پہلا کش لگایا تو کھانسی کے ساتھ آنکھوں میں پانی بھی آگیا تھا۔ "اوہ پلیز۔۔بچی نہ بنو، کچھ نہیں ہوگا ایک دو کش لگانے سے۔۔سوسائٹی میں move کرنے کیلئے cool بننا ضروری ہے۔" دوست نے ایک اور کش بھرتے ہوئے سیگریٹ فائزہ کی جانب بڑھائی اور یوں آفتاب نے مستقبل کی ماں، ملت کے معماروں کی تعمیر کرنے والے قیمتی فرد کو منشیات کی دلدل میں پھنستے دیکھا اور افسوس کے سوا کچھ نہ کرسکا!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "میں بہت تھک گئی ہوں یار، گھر کے مسئلے الگ اور پڑھائی کا اسٹریس الگ"، چھٹی کے بعد ردا اپنی دوست کو حال دل سنا رہی تھی، غم بانٹ رہی تھی۔۔  "زندگی کا تو حصہ ہی ہوتے ہیں مسئلے، بتاو کیا مدد کرسکتی ہوں میں تمہاری؟" دوست نے دلاسہ دیتے ہوئے پوچھا۔ "ذہنی سکون کی تلاش ہے مجھے بس، گھر کے ماحول سے بجات چاہیے یا پڑ...

اسلامی جمیعت طالبات پاکستان کا نصب العین

Image
* اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کا نصب العین* اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول۔ اسلامی جمعیت طالبات کا 5 نکاتی پروگرام: 1- طالبات تک اسلام کی دعوت پہنچانا۔ اسلام کا علم حاصل کرنے کے لیے رغبت دلانا۔ اسلام کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کا احساس پیدا کرنا، اور دوسرے نظام ہائے حیات کے مقابلے میں اسلام کی برتری ثابت کرنا۔ 2- ایسی طالبات جو اسلامی نظامِ زندگی کے قیام کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں انہیں جمعیت کے تحت منظّم کرنا۔ 3- جو طالبات منظّم ہو جائیں ان کی فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے مؤثر انتظام کرنا۔ 4۔ طالبات میں بڑھتی ہوئی بے پردگی اور عریانی کے رجحان کو ختم کرکے اسلامی اقدار و اخلاق اور اسلامی عادات و خصائل کی ترویج کرنا۔ 5۔ پاکستان میں اسلامی نظامِ تعلیم کے قیام کے لیے کوششیں کرنا اور طالبات کے جائز مطالبات منوانے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی جدوجہد کرنا، نیز ان کے اجتماعی مسائل میں ان کی رہنمائی کرنا۔